news

انڈر19 ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں

یاد رہے کہ 1947میں ونو مینکڈ نے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمین بلی براؤن کو اسی انداز میں آؤٹ کیا تھا

انڈر19 ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں فوٹو: اسکائی اسپورٹس

لاہور: انڈر19ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے اسپورٹسمین سپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں.

شاندار اوپننگ سے پاکستانی فتح کی بنیاد رکھنے والے محمد حریرہ کو مینکڈنگ کے ذریعے رن آؤٹ کیا، اوپنر اپنی عمدہ بیٹنگ سے گرین شرٹس کو فتح کی جانب گامزن رکھے ہوئے تھے کہ افغان بولر نور احمد نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر نکلتے دیکھ کر گیند کرنے کے بجائے اسٹمپس اکھاڑ دیں، قانون کے مطابق محمد حریرہ کو پویلین واپس جانا پڑا۔

یاد رہے کہ 1947میں ونو مینکڈ نے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمین بلی براؤن کو اسی انداز میں آؤٹ کیا تھا، کرکٹ میں اس انداز میں رن آؤٹ کو مینکڈنگ کہا جاتا ہے، یہ فعل اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار پاتا ہے۔