news

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولزعہدے سے مستعفی

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولزعہدے سے مستعفی

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوادیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ 
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر مارک کولز کو رواں سال اپریل میں دوسری بار قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ مارک کولز 2017 سے 2019 کے دوران بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام کرنے سے معذرت کی ہے۔
پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے خدمات سرانجام دینے پر مارک کولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مستقبل میں مصروفیات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔