news
English

ورلڈ کپ: ایڈن مارکرم نے تیزترین سنچری بنا کرنیا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی جب کہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا سے مقابلے میں ون ڈے کرکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔

ورلڈ کپ: ایڈن مارکرم نے تیزترین سنچری بنا کرنیا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم نے ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ 
جنوبی افریقہ کے باصلاحیت بیٹر ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورن ڈے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تیز ترین سنچری کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ایڈن مارکرم نے نئی دلی میں ہونے والے سری لنکا کے خلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر سنچری بنا کر آئرش بیٹر کیون اوبرائن کا تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑدیا اور ایک روزہ کرکٹ کیتاریخ میں ایک انوکھا سنگ میل عبور کرلیا۔ 
یاد رہے کہ کیون اوبرائن نے 2011 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف 50 گیندوں پر سنچری بنا کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم نے ایک طرف مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی تو دوسری جانب افریقہ نے سری لنکا سے مقابلے میں ون ڈے کرکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بناکر بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔