news
English

دیوار پر مکا مار کر ہاتھ تڑوانے والے مارش 6 ہفتوں کیلیے کھیل سے دور

اس حرکت کے بعد کوچ جسٹن لینگر نے مجھے کہا کہ میں ’بیوقوف‘ ہوں، مجھ سے واقعی بیوقوفی سرزد ہوئی ہے، آل راؤنڈر

دیوار پر مکا مار کر ہاتھ تڑوانے والے مارش 6 ہفتوں کیلیے کھیل سے دور فوٹو: ریوٹرز

 غصے میں دیوار پر مکا مار کر ہاتھ تڑوانے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش 6 ہفتوں کیلیے کھیل سے دور ہوگئے۔

انھوں نے پرتھ میں شیفلڈ شیلڈ میچ میں ففٹی کے بعد آؤٹ ہونے پر ڈریسنگ روم میں دیوار پر غصہ نکالا تھا۔ مچل مارش نے اپنے اس جذباتی لمحے میں سرزد ہونے والے پاگل پن پر معافی بھی مانگی ہے۔

اب اس تکلیف کی وجہ سے نہ صرف وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے تقریباً باہر ہوچکے بلکہ فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کے بارے میں بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ مارش نے کہا کہ اس حرکت کے بعد کوچ جسٹن لینگر نے مجھے کہا کہ میں ’بیوقوف‘ ہوں، مجھ سے واقعی بیوقوفی سرزد ہوئی ہے۔