news
English

مارٹن گپٹل نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی اہم غلطی کی نشاندہی کردی

دھچکے کے باوجود، گپٹل پاکستان کی واپسی کی صلاحیت کے بارے میں پر امید ہیں۔

مارٹن گپٹل نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی اہم غلطی کی نشاندہی کردی

مارٹن گپٹل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اہم غلطی کی نشاندہی کردی۔ 
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز مارٹن گپٹل نے ایک ایسے نازک موڑ کی نشاندہی کی جہاں اتوار کےروز بھارت کے خلاف پاکستان کا ہدف کا تعاقب ناکام ہوگیا۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو اپنے روایتی حریف سے چھ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کی سپر 8 مرحلے میں آگے بڑھنے کی امیدیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ 
مارٹن گپٹل نے، ایک مقامی اسپورٹس چینل پر بات کرتے ہوئے، پاکستان کی اننگز کے دوران 80 رنز کے نشان کے قریب پہنچ کر نیا موڑ آنے کی نشاندہی کی، جہاں ان کا خیال ہے کہ ٹیم دباؤ میں اپنا حوصلہ کھو بیٹھی۔ 
مارٹن گپٹل نے کہا کہ "شاید 80 رنز کے نشان کے آس پاس، میرے خیال میں۔ وہ ابھی اپنا راستہ کھونے لگے اور دباؤ ان پر آ گیا اور انہوں نے تیز شاٹس کھیلے جن کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ مایوسی کی وجہ سے تھا اور آزادانہ طور پر اسکور نہ کر پانا تھا۔"  
انہوں نے توجہ مرکوز رہنے کی اہمیت پر زور دیا اور شاٹ سلیکشن میں دماغ کو حاضررکھنے کا مشورہ دیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "ان حالات میں، ایک بلے باز کو اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے جوسچویشن آپ کے سامنے ہے۔ ایک بلے باز کو یہ پوچھنے کی ضرورت ہے کہ مجھے اس وقت ٹیم کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ نے ماضی میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی بلے بازوں کو بھی ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔ 
ورلڈ کپ اہم ٹاکرے سے لگنے والے اس دھچکے کے باوجود، گپٹل پاکستان کی واپسی کے امکانات کے بارے میں پُرامید ہیں۔ 
انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ "پاکستان نے اس کھیل سے بہت کچھ سیکھا ہے اور امید ہے کہ آگے بڑھتے ہوئے وہ اگلے دو میچوں میں بہت بہتر کرسکتے ہیں اور خود کو ٹورنامنٹ میں واپس آنے کا موقع دے سکتے ہیں۔" 
واضح رہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ نے بھارت کی طرف سے دیے گئے 120 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ہو کر اپنی مہم کو بحال کرنے کا ایک اہم موقع ضائع کر دیا۔ ٹیم کے نظم و ضبط کی کمی اور شاٹ کا ناقص انتخاب ڈرامائی طور پر تباہی کا باعث بنا، کیونکہ وہ 7 وکٹوں پر صرف 113 رنز بنا سکے، جس سے بھارت کو چھ رنز کی غیر متوقع فتح ملی اور پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم میں پے در پے دو شکستوں سے دوچار ہُوا۔