news
English

کوشش ہے بنگلادیش کو ہوم گراونڈ پر ٹف ٹائم دیں، شان مسعود

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین سیریز دلچسپ ہوگی، ٹیسٹ کرکٹر

کوشش ہے بنگلادیش کو ہوم گراونڈ پر ٹف ٹائم دیں، شان مسعود فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی:ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کاُ کہنا ہے کہ پاکستان بنگلا دیش کے مابین  سیریز دلچسپ ہوگی۔

راولپنڈی کرکٹ گراونڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم میں واپسی کے لئے آف دی فیلڈ محنت کی ہے، 15 سال میں 6 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہیں، ہمار ا کام کرکٹ کھیلنا ہے، ہم بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں، پچ پر کھیل کے دوران رلیکس نہیں ہوتے ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم میچ کو اپنے پوزیشن کے مطابق بناتے ہیں، ہمارے بہترین بلے بازوں میں بابراعظم ایک اچھے ٹیسٹ کرکٹر ہیں، بابر اعظم بہت بڑا کھلاڑی ہے،اور اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ ٹیم کا کھلاڑی ملک کا نام روشن کرتا ہے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئ ٹیم بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی ہے۔