news
English

شان مسعود ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن میں بہتری کے خواہشمند

کرکٹ میں ہر روز ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شان مسعود

شان مسعود ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن میں بہتری کے خواہشمند فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اور نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل شان مسعود نے کہا ہے کرکٹرز میں صلاحیت کے باوجود طویل فارمیٹ کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن ہمارے شایان شان نہیں۔

اپنے انٹرویو کے دوران شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں گرین کیپس کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، کھلاڑی نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز سے رینکنگ اوپر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ مضبوط کیوی بولنگ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے بہٹر بیٹنگ کریں گے، گزشتہ سیریز کی غلطیاں نہ دہراتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

شان مسعود نے کہا کہ کرکٹ میں ہر روز ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آپ اس پر پورا اترتے ہوئے کارکردگی دکھائیں تب ہی کامیابی ملتی ہے، رینکنگ بہتر بنانے کے لیے بڑی ٹیموں کے خلاف تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھانا ضروری ہے، قرنطینہ میں مشکل صورتحال تھی مگر اس کا دورانیہ پورا ہونے پر کرکٹرز نے بھرپور لطف اٹھایا،آپ ان کی خوشی تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں۔