پچاس اوور کے فارمیٹ میں 13,000 سے زیادہ رنز کے ساتھ، وہ ٹندولکر اور سنگاکارا کے بعد تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ اس کے باوجود کوہلی کو ہیڈن کی لائن اپ میں جگہ نہیں ملی۔
میتھیو ہیڈن نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو لفٹ نہ کرائے ہوئے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نےجدید کرکٹ کے عظیم بلے باز اور سابق ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو چھوڑ کر اپنی آل ٹائم ون ڈے ورلڈ کپ الیون کا انکشاف کیا ہے۔
ویرات کوہلی کو اگرچہ تمام فارمیٹس میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے، خاص طور پر ون ڈے کرکٹ میں ان کے نام کا ستارا چمکتا ہے۔ پچاس اوور کے فارمیٹ میں 13,000 سے زیادہ رنز کے ساتھ، وہ لیجنڈ بلے باز ٹندولکر اور کمارا سنگاکارا کے بعد تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ اس کے باوجود کوہلی کو ہیڈن کی لائن اپ میں جگہ نہیں ملی۔
حال ہی میں، ایک پاکستانی صحافی نے میتھیو ہیڈن کی منتخب کردہ پلیئنگ الیون کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں کوہلی کے قابل ذکر اخراج کو نمایاں کیا گیا ہے۔
میتھیو ہیڈن کی آل ٹائم پلیئنگ الیون:
ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، وریندر سہواگ، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، جیک کیلس، وسیم اکرم، وقار یونس، شین وارن متھیا مرلی دھرن اور گلین میک گراتھ۔