news
English

میتھیوہیڈن نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے 'ڈارک ہارس' قراردےدیا

پاکستان کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز ڈیلاس میں ہوگا، جہاں گرین شرٹس 6 جون کو مشترکہ میزبان امریکہ کا سامنا کریں گے۔

میتھیوہیڈن نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے 'ڈارک ہارس' قراردےدیا

میتھیو ہیڈن نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے 'ڈارک ہارس' قرار دے دیا۔ 
سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے آئندہ ماہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 
ایک حالیہ انٹرویو میں، ہیڈن نے ٹیم کی مضبوطی اور اہم کھلاڑیوں کو نمایاں کیا جو بڑے ٹورنامنٹس جیسے ٹی20 ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستان ہمیشہ ڈارک ہارس ہوتا ہے۔ ان کے فاسٹ بولنگ اسٹاکز شاندار ہیں، جیسے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ، جو پچھلے ورلڈ کپ میں دستیاب نہیں تھے۔ یہ ایک بڑی واپسی ہے۔ محمد عامر اور حارث رؤف کے ساتھ، وہ ایک مضبوط پیس اٹیک تشکیل دیتے ہیں۔" 
سابق آسٹریلوی اوپنر نے ٹیم پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کی بھی تعریف کی، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان جیسے شاندار بلے باز شامل ہیں۔ تاہم، ہیڈن نے نشاندہی کی کہ فیلڈنگ ٹیم کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ 
ان کاکہنا تھا کہ"بڑے تین یعنی بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان۔ ان کی سب سے بڑی کمزوری ہمیشہ ان کی فیلڈنگ ہوگی۔ امید ہے کہ یہ ان کی کارکردگی کو اس سال متاثر نہیں کرے گی۔ وہ ایک مضبوط ٹیم ہیں اور یقینی طور پر ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں دیکھی جانے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔"  
یہ قابل ذکر ہے کہ 24 مئی کو پاکستان نے آئندہ میگا ایونٹ کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیاتھا۔ پاکستان کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز ڈیلاس میں ہوگا، جہاں وہ 6 جون کو مشترکہ میزبان امریکہ کا سامنا کریں گے، اس کے بعد 9 جون کو بھارت اور 12 جون کو کینیڈا کے خلاف نیویارک میں میچز ہوں گے۔ ان کا آخری لیگ میچ 16 جون کو فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔ 
پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے اسکواڈ: 
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔ 
پاکستان کے میچوں کا شیڈول:
- 6 جون – بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈیلاس
- 9 جون – بمقابلہ بھارت، ناسو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک
- 11 جون – بمقابلہ کینیڈا، ناسو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک
- 16 جون – بمقابلہ آئرلینڈ، سنٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لوڈرہل، فلوریڈا