پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے اور رنگا رنگ میلے ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ جوش و خروش میں اضافہ کرنے کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز اسٹار اسپورٹس نے 'موقع موقع ' کی مشہور مہم دوبارہ سے زندہ کردی ہے، جس نے 2015ء میں پہلی بار نشر ہونے پر بے حد مقبولیت حاصل کی تھی۔
تازہ ترین پروموشنل ایڈ میں بھارتی ریئلٹی اسٹار شہناز گل ہندوستانی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کے ہمراہ ہیں۔
اس پرومو ایڈ میں ’موقع موقع‘ کا مرکزی کردار ساتھی کرداروں کے ساتھ بات چیت میں مشغول ہے اوروہ پاک، بھارت میچ کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔
اسٹار اسپورٹس کی جاری کردہ اس نئی مہم کو '8 کا ویٹ ' کا نام دیا گیا ہے۔