news
English

دماغی مرض سے نجات، میکسویل کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے

اب میں تمام منفی چیزوں کو اپنے سینے سے نکال چکا ہوں، آل راؤنڈر

دماغی مرض سے نجات، میکسویل کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہاکہ میں دماغی مرض سے مکمل نجات حاصل کرکے کھیل سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہورہا ہوں۔

گلین میکسویل نے کچھ عرصہ قبل کھیل سے وقفہ لے لیا تھا،ان کی جاری بگ بیش میں واپسی ہوئی اور وہ میلبورن اسٹارز کی کامیابی سے قیادت کررہے ہیں۔

جمعے کے روز میلبورن رینیگیڈز کے خلاف میکسویل نے ناقابل شکست 83 رنز بنائے تھے، انھوں نے کہا کہ اب میں تمام منفی چیزوں کو اپنے سینے سے نکال چکا ہوں۔