news
English

آسٹریلوی بلے باز میکسویل نے ورلڈکپ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

اس سے قبل تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آسٹریلوی بلے باز میکسویل نے ورلڈکپ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے نیدر لینڈز کے خلاف ہونے والے میچ میں ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھارتی دارالحکومت کے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کے میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2023 کے 24ویں میچ میں 40 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیل کر سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے چوبیسویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 400 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم آسٹریلیا کے 400 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔