کرکٹ میلہ ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز جاری رہے گا، پاکستانی شائقین چارپائیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے، کرکٹ آسٹریلیا
آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبورن کرکٹ گراونڈ (ایم سی جی) کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا۔ کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی 3 روز تک جاری رہے گا۔ پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔