news
English

انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان سیمی فائنل میں جائیں گے، مائیکل وان

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان سیمی فائنل میں جائیں گے، مائیکل وان

سابق برطانوی کپتان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2023ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔ 
مائیکل وان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا، میرے تجربے کے مطابق 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں ہوںگی جو کہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان ہیں"۔ 
انگلینڈ کے سابق کرکٹر نے ورلڈ کپ 2023ء کے لیے اپنی پسندیدہ چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔ مائیکل وان اس ہفتے شروع ہونے والے آئندہ میگا ایونٹ کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ُپرجوش ٹوئٹ لکھا۔ مائیکل وان نے ٹویٹ کیا کہ "اس ہفتے ورلڈ کپ شروع ہورہ اہے اور میں مزید انتظار نہیں کرسکتا، میری پسندیدہ 4 سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہوں گی جن میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان شامل ہیں"۔ 
واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ون ڈے ورلڈ کپ صرف تین دن میں شروع ہونے والا ہے اور بھارت پہنچنے والی ٹیمیں فی الحال وارم اپ میچوں میں مصروف ہیں تاکہ آنے والے ایونٹ کے لیے اپنی حکمت عملی کو بہتر بناسکیں۔
ایونٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے جبکہ پاکستان 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔