news
English

بابراعظم کو عزت نہ دینے پر بہت مایوس ہوں، سابق انگلش کپتان

بابراعظم عالمی معیار کا بلے باز ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بھی لاجواب ہے، مائیکل وان

بابراعظم کو عزت نہ دینے پر بہت مایوس ہوں، سابق انگلش کپتان

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ بابراعظم کو پی سی بی کی طرف سے عزت نہ دینے پر بہت مایوس ہوں۔ 
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کہ شاہین آفریدی کو کپتان بنائے جانے کی افواہیں اور اسکرین شاٹس لیک ہونا بابر اعظم کی توہین کے مترادف ہے۔ بابراعظم عالمی معیار کا بلے باز ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بھی لاجواب ہے۔،، 
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد آپ ان کی کپتانی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں لیکن ورلڈ کپ کے دوران اس طرح کی باتیں اور اسکرین شاٹس لیک کرنا سراسر ایک بے مثال کرکٹر کی بے عزتی کرنے جیسا ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے اور مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن بن چکی ہے، ایسے میں ناقدین کی جانب سے گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی ناقص کپتانی کو لیکر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔