news
English

مائیکل کلارک بھی عماد وسیم کی قومی ٹیم میں عدم شمولیت پرحیران

پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ کی کمنٹری کے دوران سابق آسٹریلوی کرکٹر جذباتی ہوگئے۔

مائیکل کلارک بھی عماد وسیم کی قومی ٹیم میں عدم شمولیت پرحیران

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی پاکستانی ٹیم میں عدم موجودگی پر حیرانی اظہار کردیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں آخری اوور کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی دل کھول کر تعریف کی۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل معرکے کی کمنٹری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پسینہ آ رہا ہے، میں یقین نہیں کر سکتا! نہیں جانتا کہ کون جیت رہا تھا۔،،  
مائیکل کلارک نے کہا کہ عماد وسیم فائنل کیلئے میرے ایم وی پی (موسٹ ویلیو ایبل پلئیر) ہیں، اگر وہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کے لیے نہیں کھیل رہے ہیں، تو یہ بہت غلط ہے۔ 
قبل ازیں گزشتہ دنوں عماد وسیم نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر سلیکٹرز انہیں ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بلاتے ہیں تو وہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔  
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے مجھے لوگوں نے پہچانا ہے، اگر میرے ملک کو کبھی بھی میری ضرورت ہوئی تو دستیاب ہوں گا۔عماد وسیم نے بتایا کہ ‘شاہین آفریدی نے مجھے ریٹائر ہونے کے بعد فون کیا تھا لیکن میں نے انہیں کہا کہ ہم پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد بات کریں گے۔  
واضح رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ سال مئی 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔