news

انجری کا شکار مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

لاہور: انجری کا شکار مچل مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیل پائیں گے اور وہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔

انجری کا شکار مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کے دوران آل راؤنڈر کولہے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اسکین میں تصدیق ہونے پر ان کو پہلے ون ڈے کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مچل مارش کی فٹنس بحالی اور وائٹ بال سیریز کے لیے دستیابی کا امکان نہیں رہا، اس صورتحال میں انہیں وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا جوش انگلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متبادل کے طور پر طلب کیے جانے والے کرکٹر میٹ رنشا گزشتہ رات لاہور پہنچ گئے۔