news
English

مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دے دیا  

آئی پی ایل کے حوالے سے کافی پْرجوش ہوں، یہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، آسٹریلوی پیسر۔

مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دے دیا  

آسٹریلیا کے نامور فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو سرکس قرار دے دیا۔ 
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مہنگے ترین پلیئر مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 8 برس بعد ایونٹ میں شریک ہورہے ہیں، آخری مرتبہ انھوں نے 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔ 
اس بار کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مچل اسٹارک کی خدمات ریکارڈ ساڑھے 24 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کرلی ہیں۔ 2018 میں بھی کے کے آر نے انھیں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا مگر وہ کوئی میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ 
مچل اسٹارک نے کہاکہ میں آئی پی ایل کے حوالے سے کافی پْرجوش ہوں، یہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگ ہمیشہ ایک سرکس کی طرح ہوتی ہے۔