news
English

دورۂ انگلینڈ،حارث کی دستبرداری کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، آرتھر

ایک انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ ٹریننگ یا ٹور سے قبل کرکٹرز کو صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لینا ضروری ہے

دورۂ انگلینڈ،حارث کی دستبرداری کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، آرتھر فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ  موجودہ صورتحال میں اگر کوئی کسی ٹور سے دستبردار ہو تو فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ ٹریننگ یا ٹور سے قبل کرکٹرز کو صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لینا ضروری ہے، اگر کھلاڑی ذہنی طور پر آسودہ نہیں ہوئے توکارکردگی بْری طرح متاثر ہوگی۔حارث سہیل میری کوچنگ میں کھیلتے رہے ہیں،میں جانتا ہوں کہ وہ اپنی فیملی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں،انھوں نے انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا تو اس کا احترام کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گیند چمکانے کیلیے تھوک کا استعمال روکے جانے پر مسابقت کی فضا قائم  رکھنے کیلیے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ موزوں ہیں،انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئی گائیڈ لائنز متعارف کرانے کے بعد ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز بیٹ اور بال میں توازن برقرار رکھنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، پنک بال کی نہ صرف چمک دیر تک رہتی ہے بلکہ مصنوی روشنیوں میں سوئنگ بھی زیادہ ہوتی ہے۔