news
English

مڈل اوورز میں وکٹیں کیوں نہیں مل رہیں؟ رضوان نے لب کشائی کردی

بیچ کے اوورز میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر

مڈل اوورز میں وکٹیں کیوں نہیں مل رہیں؟ رضوان نے لب کشائی کردی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ میں جاری ٹی 20 سیریز کے مڈل اوورز میں گرین شرٹس کو وکٹیں نہ ملنے پر لب کشائی کردی۔ 
کرائسٹ چرچ کے تاریخی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کے سوال پر کہا کہ کپتان شاہین آفریدی نے پاور پلے کے دوران تین وکٹیں لیں لیکن دیگر بولرز کو ایک وکٹ بھی نہیں مل سکی جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کے بارے میں بولنگ کوچ عمر گُل آپ کو زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں، بیچ میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔   
وکٹ کیپر بیٹر نے بنگلہ دیش میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست کو جواز دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی کنڈیشنز میں کینگروز اور کیویز کو بھی شکست ہوتی ہے، ہم روٹیشن پالیسی کے تحت کمبینشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آرہے جس کا دکھ ہے، مجھے بھی ہار پسند نہیں ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ افتخار احمد نے مجھے کہا کہ یہ پچ 150 رنز بنانے والی ہے یہاں زیادہ اسکور نہیں بنے گا، باقی عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔
محمد رضوان کا کہناتھا کہ بابر اعظم کے ساتھ ان کی جوڑی ٹوٹنے سے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔