news

پی سی بی کےانتخابات جلد چاہتےہیں، وزارت برائےبین الصوبائی رابطہ

گورننگ بورڈ کی تشکیل اور دیگر متعلقہ معاملات کی تکمیل کے لیے تعاون فراہم کیا جائے، وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور

پی سی بی کےانتخابات جلد چاہتےہیں، وزارت برائےبین الصوبائی رابطہ

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور نے پی سی بی کے جلد انتخابات کی خواہش ظاہر کردی۔ 
بورڈ کے الیکشن کمشنر محمد اقبال اور ایڈجوڈیکیٹر جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ پی سی بی میں انتخابی عمل جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے، گورننگ بورڈ کی تشکیل اور دیگر متعلقہ معاملات کی تکمیل کے لیے معاونت فراہم کی جائے۔ 
یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم ہونے والی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 ماہ مقرر کرتے ہوئے اسے الیکشن کا عمل مکمل کرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ 
بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اراکین کی نامزدگی اور پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کی غرض سے ایک روڈ میپ کا خاکہ بنانے کے لیے وزارت کی جانب سے بار بار کی درخواستوں کے باوجود، انتظامی کمیٹی کی جانب سے ان انتخابات کے انعقاد کے لیے کارروائی اور رضامندی کا فقدان ہے۔
وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور کی جانب سے انتخابات کا مطالبہ پی سی بی کی جانب سے دیگر ضروری امور کو احسن طریقے سے نمٹانے کی ایک کڑی ہے، خاص طور پر حالیہ ایشیا کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینا بھی اس وقت پی سی بی میں ایک اہم ترین کام ہے۔