news
English

کرکٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان کو سپورٹ کریں مصباح الحق

سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوشی کی بات ہے ، مصباح الحق

کرکٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان کو سپورٹ کریں مصباح الحق PHOTO: AFP

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اب کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک بھی پاکستان کو سپورٹ کریں۔

پاک سری لنکن سیریز سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں حالات ایسے بن گئے ہیں کہ کہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن کرکٹ کو متاثر نہیں ہوچاہیے، کرکٹ جاری رہنی چاہیے۔

مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد دیگر ممالک بھی پاکستان کو سپورٹ کریں، اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا الگ لطف ہے یہاں کے لوگوں کو اچھی کرکٹ سے محروم نہیں رکھنا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پہلے میں بطور کھلاڑی کھیلتا تھا لیکن اب زیادہ ذمہ داریاں ہیں اور ان ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ نئےسسٹم میں کوالٹی کوکنٹرول اور کوانٹٹی کو بہترکیاگیاہے پی سی بی کے نئےنظام کا مقصد اچھی کوالٹی کو سامنے لانا ہے جب کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے غیر جانبدار مدد بھی لی جائے گی۔