قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے بیٹر شعیب ملک پاکستان اور فرنچائز کرکٹ میں مسلسل پرفارم کررہے ہیں تاہم ٹورنامنٹ میں ان کا بیٹ ابھی تک خاموش ہے۔
مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے کراچی کنگز کے بیٹر شعیب ملک کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ وہ کیوں پرفارم نہیں کر پارہے۔
مصباح الحق نے شعیب ملک کی گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران فرنچائز کرکٹ اور پاکستان کے لیے بین الاقوامی میچوں میں مسلسل کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنی فارم کیش کرنے میں ناکام رہے حالانکہ وہ 140-150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے رہے ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں بدقسمتی سے شعیب ملک جب بیٹنگ کے لئے آئے اور کراچی کنگز کو 10 سے زیادہ کے رن ریٹ سے کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوئی اور وکٹ گنوا بیٹھے، جس کے باعث وہ دباؤ میں ہیں۔