news
English

ورلڈکپ: ابراراحمد کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز دی تھی

مسٹری اسپنر ابراراحمد کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز سلیکٹرز نے رد کردی تھی، انضمام الحق

ورلڈکپ: ابراراحمد کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز دی تھی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انکشاف کیا ہے کہ مسٹری اسپنر ابراراحمد کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز سلیکٹرز نے رد کردی تھی۔ 
مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہماری کرکٹ کمیٹی کا خیال تھا چونکہ ورلڈکپ میں ٹیم کا سامنا مختلف سائیڈز سے ہوگا اس لیے ابرار احمد کو اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے مگر سیلکٹرز نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ بہت سی ٹیمیں پہلی بار ان کا سامنا کرتیں اور یہ پاکستان کے حق میں اچھا ہوتا، یہ میرا اور محمد حفیظ کا مشورہ تھا، ایشیاکپ میں ہمارے اسپنرز نے اچھا پرفارم نہیں کیا تھا، اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی تھی، پتہ نہیں کیا سوچ کر سلیکٹرز نے ابرار احمد کو اسکواڈ مٰں شامل نہیں کیا۔ 

دوسری جانب ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل اسپنر شاداب خان، اسامہ میر اور محمد نواز کسی بھی ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔