news
English

مصباح الحق پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ منسلک نہیں رہیں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع  نہ کرنے اعلان کیا ہے۔چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح الحق فارغ ہوئے ہیں

مصباح الحق پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ منسلک نہیں رہیں گے فوٹو: پی سی بی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع  نہ کرنے اعلان کیا ہے۔چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح الحق فارغ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مصباح الحق اور ٹیم اونر علی نقوی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصباح الحق کا معاہدہ رینیو نہیں کر رہے  تاہم مصباح الحق کے لیے نیک خواہشات اور ان کی  بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

مصباح الحق اسلام  آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔