news
English

ورلڈکپ: پاکستان اور آسٹریلیا فائنل کھیلیں گے، مچل مارش کی پیشگوئی

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے فائنلسٹ ٹیموں میں میگا ایونٹ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو شامل نہیں کیا۔

ورلڈکپ: پاکستان اور آسٹریلیا فائنل کھیلیں گے، مچل مارش کی پیشگوئی

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا۔ 
یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے ساتھ سابق اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شرکت کی۔ 
اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آسٹریلوی کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے، بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟
جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہوگا۔
 
قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا اور انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی جبکہ مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فہرست میں جگہ دی تھی۔ 
واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔