news
English

ذاتی وجوہات کی بنا پر مچل مارش ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں مچل مارش شامل نہیں ہوں گے، آل راؤنڈر ذاتی وجوہات کی بناء پر پرتھ واپس آئے ہیں۔

ذاتی وجوہات کی بنا پر مچل مارش ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مچل مارش کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر بھارت میں جاری میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔ 
جمعرات کے روز آسٹریلوی کرکٹ بورڈ  نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا  کے آل راؤنڈراس ہفتے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں شامل نہیں ہوسکیں گے، مچل مارش ذاتی وجوہات کی بناء پر بھارت سے پرتھ واپس آئے ہیں۔   
ان کی جگہ ممکنہ طور پر کیمرون گرین آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔ 
دوسری جانب گلین میکسویل بھی ٹانگ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کےروز احمد آباد میں شیڈول ہے۔
آسٹریلیا کو اس ماہ کے آخر میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف پول مرحلے کے میچ کھیلنے ہیں۔ اس وقت ٹیم آسٹریلیا چھ میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔