news
English

والدہ پاکستان میں پیدا ہوئیں یہ ملک میرے لیے بہت خاص ہے، معین علی

معین علی نے کہاکہ پہلے میں والد کے ہمراہ ہرسال پاکستان آتا تھا مگر گذشتہ 15 برس کے دوران نہیں آسکا، اس بار میں نے سوچا کہ دوبارہ آنے کیلیے یہ وقت مناسب ہے

والدہ پاکستان میں پیدا ہوئیں یہ ملک میرے لیے بہت خاص ہے، معین علی تصویر: اے ایف پی

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے کہاکہ میری والدہ پاکستان میں پیدا ہوئیں اس لیے یہ ملک میرے لیے بہت خاص ہے۔

معین علی نے کہاکہ پہلے میں والد کے ہمراہ ہرسال پاکستان آتا تھا مگر گذشتہ 15 برس کے دوران نہیں آسکا، اس بار میں نے سوچا کہ دوبارہ آنے کیلیے یہ وقت مناسب ہے۔

پاکستان آنا اور کرکٹ کھیلنا بہت ہی شاندار ہے، انھوں نے کہا کہ مکمل پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد بہت بڑی کامیابی اور امید ہے انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹور کرے گی۔