news
English

دی ہنڈریڈ میں نسیم شاہ کی عدم شرکت پر معین علی مایوس

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نسیم شاہ ان کا اولین انتخاب تھا اور ان سے شاندار پرفارمنس دینے کی توقع تھی۔

دی ہنڈریڈ میں نسیم شاہ کی عدم شرکت پر معین علی مایوس

انگش پلیئر معین علی نے کہا ہے کہ دی ہنڈریڈ میں نسیم شاہ کے نہ ہونے پرافسوس ہے، وہ ہمارا اولین انتخاب تھےان سے شاندار پرفارمنس کی توقع تھی۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی کا کہنا ہےکہ اگر کھلاڑی کی کوئی قومی مصروفیت نہ ہو تو اسے لیگز کھیلنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔،، 
ایک پاکستانی نیوزچینل سے بات چیت کرتے ہوئے معین علی نےکہا کہ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پرافسوس ہے، نسیم شاہ اچھا بولر ہے وہ ہماری ٹیم کا اولین انتخاب تھے، ہم نے اسے پک کیا تھا کہ وہ ہمارے لیے شاندار  ثابت ہوتا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ نہیں ہے، اس طرح سے پوری ٹیم کا بیلنس خراب ہوجاتا ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ جب کوئی قومی نوعیت کی مصروفیت نہ ہو تو میرے خیال میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے۔،، 
معین علی نےکہا کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں وہ انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں، یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن انگلش ٹیم یہ ٹائٹل جیت سکتی ہے۔،، 
ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک مختلف فارمیٹ ہے، 50 اوورز کا ایک مختلف ایونٹ ہے، اس پر منحصر ہےکہ ٹیم کس طرح کی جائےگی، کیونکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں اگر ہمیں منتخب کیا گیا تو ہم تیارہوں گے لیکن اگر منتخب نہ ہوئے تب بھی ٹھیک ہے۔،، 
معین علی کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ کھیلنےکے لیے بہت وقت باقی ہے، میں اور عادل دونوں محسوس کرتے ہیں کہ اگر ہم ایک یا دو یا اگلی نسل کو متاثر کرسکتے ہیں تو ہم نے اپنا کام کیا ہے، اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم نے کتنے رنز بنائے یا کتنی وکٹیں لیں۔،، 
ایک سوال کے جواب میں معین علی نے بتایا کہ ان کا بیٹا ابوبکر کرکٹ کھیلتا ہے جو ابھی صرف 10 سال کا ہے اور اسے بہت شوق ہے، وہ بائیں ہاتھ کا وکٹ کیپر بیٹر ہے۔ ان شاءاللہ ایک دن وہ انگلینڈ کے لیےکھیلےگا۔،، 
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈلیگ کے لیے پی سی بی نے این او سی جاری نہیں کیا ہے۔ نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فیونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے پیش نظر نسیم نے پی سی بی کو این او سی کے لیے درخواست دی تھی تاہم بورڈ نے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا۔ 
واضح رہے کہ نسیم شاہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل تھے اس حساب سے ان کا معاوضہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔