news
English

برطانوی کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان

انگلینڈ کے مایہ ناز کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکان پر غور شروع کر دیا۔

برطانوی کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ برطانوی آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔

ستمبر 2021 میں کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے 35 سالہ کھلاڑی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ممکنہ واپسی کے حوالے سے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور کوچ برینڈن میک کولم نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی جانب سے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک لیچ کے ایشیز سیریز سے باہر ہونے پر انتظامیہ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ آل رائونڈر معین علی نے 67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔