ورلڈ کپ کو اولین ترجیح بنانے کے ساتھ انگلش کرکٹر معین علی انگلینڈ کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے سے پہلے اپنے گھر پر کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے اپنے کلب سے زیادہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی اور بنگلہ دیش کے آئندہ کرکٹ ٹور پر توجہ دینے کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
مختلف فارمیٹس میں 36 کرکٹ گیمز کے مصروف شیڈول کے باوجود، انگلینڈ کے وائٹ بال کے نائب کپتان اس اہم دورے کی تیاری کے لیے پرعزم ہیں، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔
پچاس اوورز کے ورلڈ کپ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے معین علی انگلینڈ کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے سے پہلے اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر پر کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے بعد پاکستان سپر لیگ اور بنگلہ دیش کے دوروں میں حصہ لینا آل راؤنڈر کے لیے برن آؤٹ کا خطرہ پیدا کرے گا، اس لیے انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل اور دورہ بنگلہ دیش میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا انہوں نے کافی سوچ بچار کے بعد بنگلہ دیش کے دورے کا انتخاب کیا ہے اور پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔