news
English

ریٹائرمنٹ واپس: محمدعامر کا ٹی20 ورلڈکپ کے لئے دستیابی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھےعزت دی اور بتایاکہ پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں، فاسٹ بولر

ریٹائرمنٹ واپس: محمدعامر کا ٹی20 ورلڈکپ کے لئے دستیابی کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق پیسر محمدعامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور جون میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لئے اپنی دستیابی کا اعلان کردیا۔ 
فاسٹ بولر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔   
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کرکٹر محمدعامر نے آئندہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے، میری پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور بتایا کہ پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔
دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹرعماد وسیم بھی ریٹائرمنٹ واپس لے چکے ہیں، پاکستان کے آل راونڈ کرکٹر عماد وسیم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ واپس لینے کا باقاعدہ اعلان اپنے ایک بیان میں کیا، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوے کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی آفیشل سے ملاقات کے بعد فیصلہ بدلنے پر غور کیا، مجھے یہ اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے لئے دستیاب ہوں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گا، ملک کے لئے اعززات لانے کے لئے اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا، پی سی بی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔،،