news
English

محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے، این او سی جاری

این او سی ملنے کے سوال پر محمد عامر نے کیا جواب دیا؟

محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے، این او سی جاری

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کو ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔ محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو اجازت نامہ (این او سی) جاری کیا جس کے بعد محمد عامر کو ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔ 

محمد عامر  ٹی ٹین لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ ابو ظبی ٹی ٹین لیگ جاری ہے اور 4 دسمبر تک ابوظبی کے گرائونڈز میں کھیلی جائے گی۔

محمد عامر یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے بنگلا ٹائیگرز نے محمد عامر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اجازت نامہ (این او سی) ملنے پر اپنا ردعمل دیا۔

ویڈیو میں محمد عامر نے اپنی ٹیم کی جیت کے عزم کا اظہار کیا اور ساتھ ہی این او سی جاری ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اس دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں این او سی کیسے ملی؟ تو عامر نے جواب دیا کہ ’یہ ایک لمبی کہانی ہے اسے اگلی مرتبہ کے لیے چھوڑ دیں‘۔