news
English

ویزہ مسائل کے باعث محمد عامرپاک، آئرلینڈ ٹی 20 سیریز سے باہر

یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب آئرلینڈ کے سفارت خانے نے ابتدائی طور پر عامر کو ان کی پہلی درخواست پر ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

ویزہ مسائل کے باعث محمد عامرپاک، آئرلینڈ ٹی 20 سیریز سے باہر

ویزا مسئال کے باعث قومی ٹیم کے پیسر محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہوگئے، اگر عامر کا ویزا آج نہ آیا تو وہ انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق 
محمد عامر کی انگلینڈ میں پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ ویزہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے آئرلینڈ کے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ 
پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر آئرلینڈ کے خلاف کل شیڈول پہلے ٹی 20 میچ سے باہرہوگئے ہیں اور ان کی آئندہ میچوں میں شرکت بھی مشکوک ہے کیونکہ انہیں ابھی تک ویزا نہیں ملا ہے۔ مین ان گرین 10 مئی سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے آئرلینڈ پہنچ گئے ہیں لیکن عامر ابھی تک پاکستان میں ہیں۔ اگر محمد عامر کا ویزا آج نہ ملا تو وہ انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔ 
تجربہ کار فاسٹ باؤلر نے 2018ء میں آئرلینڈ میں ایک ٹیسٹ کھیلاتھا، تاہم ماضی میں فکسنگ میں ملوث ہونے کی بنا پر عامر کو سزا کا سامنا کرنا پڑا جسے آئر لینڈ نے اب تک مسئلہ بنا رکھا ہے اور ہر بار عامر کو ویزے کے اجرا میں ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔
دریں اثناء عامر کے میچوں سے باہر ہونے کی صورت میں ان کی جگہ کوئی متبادل کھلاڑی تیار نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ان کے اہم کردار کے پیش نظر ان کی ممکنہ غیر موجودگی سے پاکستان کی ورلڈ کپ کی تیاریاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عامر کے ویزا کی صورتحال کے حوالے سے کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ کے فوراً بعد عامر سمیت تمام کھلاڑیوں کی ویزا درخواستوں پر کارروائی کی گئی تھی لیکن پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اس حوالے سے ایک اضطرابی صورتحال ہے کیونکہ عامر کے ویزا کی منظوری باقی ہے۔ اگر آج انہیں ویزہ نہ ملا تو پیسر آئر لینڈ کے ساتھ سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے اختتام کے بعد وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء شروع ہونے سے پہلے چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ 
ٹی 20 سیریز کے لیے آئرلینڈ کا اسکواڈ:
پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، بیری میکارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔