محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دوہرے معیار کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
کراچی کنگز کے پیسر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دوہرے معیار کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ عامر کی گرائونڈ میں سیلیبریشن کے اسٹائل کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے منگل کو ایک ٹویٹر پوسٹ کے ذریعے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی پر بالواسطہ تنقید کی۔
محمد عامر کو حال ہی میں انٹرنیٹ پر سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے ان کے وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کے انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے، شاہین آفرید کے سسر اور سابق ااسٹار شاہد آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کراچی کنگز کے لیے پہلے دو میچوں میں عامر کو ان کے آن فیلڈ رویے پر ذاتی طور پر ڈانٹا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا، یا اگر وہ کرتا بھی ہے تو میں اسے کال کرنے کے لیے میسج ڈراپ کرتا ہوں۔ اسی طرح میں نے کل عامر کو میسج کیا تھا۔ میں نے اس سے احترام سے بات کی، لیکن میں نے اسے نامناسب رویے پر ڈانٹا بھی۔ میں نے عامر سے کہا، 'تم کیا چاہتے ہو؟' تم نے اتنی عزت حاصل کی ہے، تمہاری ساکھ پر دھبہ لگا اور وہاں سے تم نے واپسی کی اللہ تعالیٰ نے ایک طرح سے آپ کو کرکٹ میں نئی زندگی دی ہے۔ آپ اپنے نامناسب رویے اور متنازع بیانات سے کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
تاہم، نرجس عامر نے کہا ایسا لگتا ہے کہ لوگ دوہرے معیار کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اس کے شوہر کے سیلیبریشن کے انداز کا فیصلہ کر رہے ہیں اور اسی طرح کی جارحیت دکھانے پر شاہین پر کوئی تنقید نہیں کر رہے۔
عامر کی اہلیہ نے ایک تصویر کو ری ٹویٹ کیا، جس میں عامر اور شاہین دونوں وکٹ لینے پر جشن مناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اور ساتھ میں لکھا ’’یہ‘‘۔
— Narjis amir (@narjiskhan25) February 21, 2023