قومی ٹیم کے اوپنر محمد حارث نے افغانستان سے ہونے والی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا، اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیونکہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہا جس کا مجھے افسوس ہے، اس تجربے سے سیکھتے ہوئے مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔
محمد حارث کے پیغام پر صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر سے عمدہ بلے بازی کی توقع کی جارہی تھی مگر انہوں نے 3میچز میں صرف 22 رنز بنائے تھے۔