news

میچ سے ایک رات قبل محمد رضوان اسپتال میں تھے، ہیڈن کا انکشاف

کراچی: آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک رات قبل محمد رضوان پھیپھڑوں سے منسلک عارضے کے باعث اسپتال میں تھے۔

میچ سے ایک رات قبل محمد رضوان اسپتال میں تھے، ہیڈن کا انکشاف

اس بات کا انکشاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کیا، انہوں نے کہا کہ رضوان ایک فائٹر کھلاڑی ہیں۔ بعد ازاں دوران بیٹنگ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی رضوان کو لگی، خوش قسمتی سے وہ ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود ان کے چہرے پر سوجن واضح طور پر دیکھی جاسکتی تھی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا، تاہم بعد میں ڈاکٹرز نے انھیں میچ کے لیے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوکر میدان میں اترے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پر محمد رضوان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور انہیں ’’ہیرو‘‘ قراردیا۔