news
English

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، عامرجمال اوررضوان کی ترقی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم دنیا کے ٹاپ 5 بیٹرز کی فہرست سے باہرہوگئے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، عامرجمال اوررضوان کی ترقی

سڈنی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بیٹر محمد رضوان اور عامر جمال کی ترقی ہوگئی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی جارحانہ اننگز کے بعد چار درجے ترقی پائی۔ 
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں ٹاپ 10 بیٹرز میں واپسی کے ساتھ اپنے نئے سال کا آغاز کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی ایک اننگز سے شکست میں 35 سالہ ویرات کوہلی کے 38 اور 76 رنز ان کے لیے فہرست میں سب سے اوپر بھارتی بلے باز کے طور پر چار درجے (761) آگے بڑھنے کے لیے کافی تھے۔ 
دوسری جانب پروٹیز بیٹر ڈین ایلگر ممکنہ طور پر سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں اپنی سنچری کے بعد ٹاپ 20 بلے باز کے طور پر ریٹائر ہوں گے، وہ 19 درجے ترقی پاکر680 پوائنٹس کے ساتھ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈین ایلگر نے بھارتی ٹیم کے خلاف شاندار 185 رنز بناکر اننگز کی فتح کے لیے پروٹیز کی مدد کی تھی۔ 
آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران مچل مارش 16 درجے ترقی پاکر 52 ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ محمد رضوان نے اپنی جارحانہ اننگز کے بعد 4 درجے کی چھلانگ کا لطف اٹھایا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور 754 کی ریٹنگ کے ساتھ چار مقامات کی کمی کے باوجود اپنا ٹاپ 10 میں مقام برقرار رکھا۔
بدھ کے روز شروع ہونے والے سڈنی ٹیسٹ کے دوران نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اب بھی جو روٹ (859) سے معمولی برتری (864) کے ساتھ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ (820) کے ساتھ ہیں۔ 
میلبورن ٹیسٹ میں بھی بڑا سکور نہ کرنے کے باعث سابق قومی کپتان بابر اعظم اب ٹاپ 5 بیٹرز کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ کے محاذ پر جسپریت بھمراہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد رینکنگ میں دوبارہ داخل ہوکر767  پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر اپنے ہم وطن رویندرا جدیج سے تھوڑا پیچھے ہیں جن کے 774 پوائنٹس ہیں۔
مارکو جانسن تین درجے کی چھلانگ لگا کر 618 پوائنٹس کے ساتھ 22ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں پانچ مقام کی چھلانگ لگا کر وہ 268 پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بہترین درجہ بندی یعنی 8ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ 
آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں مضبوط تاثر قائم کرتے ہوئے بولنگ رینکنگ میں مزید 17 درجے ترقی کر کے 57ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تیز رفتار پیسر نے 3/64 اور 2/74 کے بولنگ فگرز حاصل کیے اور اہم رنز بنائے اور آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں 34 درجے بڑھ کر 68 ویں نمبر پر آگئے۔