news
English

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک اور اعزاز لے اڑے

لاہور: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو وزڈن نے لیڈنگ ٹی 20 کرکٹر 2021 قرار دے دیا۔

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک اور اعزاز لے اڑے

محمد رضوان نے گزشتہ سال 29 میچز میں 73.6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیے گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں ہیں۔

اس کے علاوہ جسپریت بومرا، اولی رابن سن، روہت شرما ، ڈیون کانوائے اور دین وین نکرک پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔