کراچی: پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان کو نوعمرمداح کا منفرد خراج تحسین۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوعمر آرٹسٹ فرحان علی کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ نوعمر آرٹسٹ نے محمد رضوان کا خوبصورت اسکیچ بنا دیا۔
محمد رضوان نے نوعمرآرٹسٹ کے ٹیلنٹ کو دل کھول کر سراہا۔ محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مذکورہ اسکیچ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ فرحان علی، یہ ناقابلِ یقین ہے۔ آپ کی محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ، آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔
پاکستانی بلے باز محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ بچے ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، انہوں نے نوعمر آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔