news

گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان کی مسلسل دوسری نصف سنچری

محمد رضوان بلاشبہ وینکوور نائٹس کے لیے ایک مضبوط اثاثہ بن کر ابھرے ہیں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان کی مسلسل دوسری نصف سنچری

گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ایک اور میچ وننگ پرفارمنس نے ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ 
رضوان نےوینکورنائٹس کے لیے لگاتار دوسری نصف سنچری بنا ڈالی۔ قومی وکٹ کیپر نےٹائیگرز کے خلاف اڑسٹھ رن کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو نو وکٹوں سےکامیابی دلائی۔ 
محمدرضوان گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں وینکوورنائٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کو درکار لازمی فتح سے ہمکنار کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر ہونے سے بچا لیا۔ 
وکٹ کیپر بلے باز کی شمولیت سے نہ صرف ٹیم نے کامیابیاں حاصل کیں بلکہ اگلے مرحلے میں جانےکے لیے دروازے بھی کھول دیے۔ اس شاندار پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے نام ور بلے باز محمد رضوان بلاشبہ وینکوور نائٹس کے لیے ایک مضبوط اثاثہ بن کر ابھرے ہیں، انھوں نے مسلسل اہم رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو بیک ٹو بیک فتوحات حاصل ہوئیں۔