news
English

چیئرمین پی سی بی کی قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل

محسن نقوی نے نائب کپتان کی ضرورت کو مسترد کر دیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بابر اعظم کی قیادت کی حمایت کی۔

چیئرمین پی سی بی کی قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم پر ایک ماہ تک تنقید نہ کرنے کی درخواست کررتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ ورلڈ کپ 2024 سے قبل ٹیم پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی جائے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کلر قوم کو خوشیون سے ہمکنار کرے گی۔  
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کامورال زبردست ہے، قوم سے درخواست ہے کہ ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ذہن میں بس ایک بات ہونی چاہیے کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔  
لندن میں پاکستان ہاؤس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کا وقت ہے۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اگلے چار ہفتوں تک ٹیم پر تنقید کرنا چھوڑ دیں۔ یہ ٹیم آپ کے لیے ورلڈ کپ جیتے گی،" نقوی نے اپنے خطاب اور اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران زور دیا کہ ٹیم ایک میچ ہارجائے تو پوسٹ مارٹم ہونے لگتا ہے، ورلڈکپ کے بعد جومرضی کرلیں، مگر ابھی درخواست ہے کہ ورلڈکپ تک قوم کو چاہیے کہ ٹیم پر تنقید نہ کرے۔  
محسن نقوی نے کہا کہ 4 ہفتے تک ہم دیکھیں گے کہ ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک کھلاڑیوں کاساتھ دیں، انشااللہ پاکستان جیتے گا، میچ جیتنے کے لئے 200 رنز اسکور ہونے چاہئیں۔  
ان کا کہنا تھا کہ "پاکستانی ٹیم بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کچھ عرصے کے لیے تنقید بند کریں۔ پوسٹ مارٹم صرف ایک میچ ہارنے کے بعد شروع ہوتا ہے، جو درست نہیں ہے۔ لڑکے بے صبری سے قوم کی حمایت کا انتظار کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اسی ٹیم کے ساتھ پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔" 
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا ہے کہ وہ جیت یا ہار کے دباؤ کے بغیر اپنے کھیل پر توجہ دیں۔ اپنی پوری کوشش کریں، جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں اس ٹیم کو ورلڈ کپ میں بہت آگے جاتا دیکھ رہا ہوں۔" 
آخر میں، محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں شرکت کے اپنے منصوبوں کو بھی شیئر کیا، حالانکہ ان کا شیڈول طے نہیں ہوا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے وقت ملا تو میں پاک بھارت میچ دیکھنے امریکہ جاؤں گا۔،،