محسن نقوی نےقذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیااور مقررہ ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے عید کی چھٹیوں کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عید الاضحی کی تعطیلات کے باوجود قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کئی ماہ سے جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نےقذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیااور مقررہ ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے عید کی چھٹیوں کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ محسن نقوی نے کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایف ڈبلیو او کے حکام نے بریفنگ دی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے غیرضروری دفاتر گرائے جانے کے کام کا معائنہ کیا اور 30 جون تک تمام دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
محسن نقوی نے عید کی تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اضافی وسائل لگا کر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کے ساتھ نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی مکمل کریں گے۔،،