news
English

انگلش کپتان مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد

سلو اوورریٹ کی وجہ سے مورگن پر میچ فیس کا 40 اور باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ 

انگلش کپتان مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد فوٹو: فائل

انگلش کپتان اون مورگن پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اون مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی جب کہ انہیں میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مورگن کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔