news

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں کون سے سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم مینیجمنٹ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں دو سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دے دیا۔

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں کون سے سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا؟

نجی ٹی وی چینل پر دیئے گئے انٹرویو میں سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث سہیل انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ ایشیاکپ کا کوئی مستقبل دکھائی نہیں دے رہا، پاکستان کو ورلڈکپ میں مڈل آرڈر پر کھلانے کے لئے افتخار احمد اور سلمان علی آغا کو اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افتخار احمد نے ٹی20 ورلڈکپ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ہیں، اس کے علاوہ وہ بالنگ بھی کروانے کے اہل ہیں، گرین شرٹس کو سلمان علی آغا پر بھی بھروسہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں ایک اضافی بولر بھی مل سکے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عماد وسیم کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا حق ہے۔ لیکن میرے خیال میں ہمارے ہاں پندرہ سولہ لڑکے ہیں۔ ان میں سے، اگر آپ چاہیں تو، آپ انہیں آسانی سے مختلف مجموعوں میں آزما سکتے ہیں اور اب، جب کہ ہمارے پاس ورلڈ کپ تک کافی وقت ہے - یہاں تک کہ باقی دو میچوں میں بھی، آپ افتخار کو آزما سکتے ہیں۔ رضوان کو ترقی دے کر چوتھے نمبر پر لایا جا سکتا ہے اور افتخار کو پانچویں نمبر پر واپس لایا جا سکتا ہے کیونکہ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ رضوان خود بھی نمبر چار پر کھیلنا چاہتا ہے، اس لیے یہ چانس لینے اور مختلف کمبی نیشن آزمانے کا ایک اچھا موقع ہے۔