news

محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ سے پہلے کراچی کنگز کو دھچکا، ٹیم کی امیدوں کا مرکز فاسٹ بولر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے۔

محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگا ہے وہیں اب کراچی کنگز کی بھی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کراچی کنگز کی امیدوں کا مرکز فاسٹ بالر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق آج شام ملتان سلطانز سے میچ میں محمد عامر کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے پہلے ہوگا، ڈاکٹرز کی رائے کے بعد فاسٹ بولر کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔