کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہو گئے۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش جانا ہے۔ بنگلہ دیش ٹور کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری توجہ اس ورلڈ کپ پر ہے اور اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ کیا کرنا ہے۔