news
English

محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان گیند باز محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز

سڈنی تھنڈر کی  طرف سے ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین نے آج ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا اور تباہ کن بولنگ کر کے اپنی دھاک بٹھا دی۔

محمد حسنین نے میچ کے 17ویں اور اپنے پہلے اوور میں صورت حال کو یکسر تبدیل کردیا۔

انہوں نے اس اوور میں بغیر کوئی رن دیے دوسری، تیسری اور پانچویں گیند پر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ محمد حسنین کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے سڈنی تھنڈر کو  28 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

بگ بیش لیگ میں حسنین کے علاوہ پاکستانی بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی حصہ لے رہے ہیں۔

قبل ازیں سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں مخالف ٹیم 19.1 اوور میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔