news

فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش کھیلیں گے

لاہور: فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش کھیلیں گے

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے میں پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین کٹنگ نے بھی اہم کردار اداکیا ہے۔

بین کٹنگ کا کہنا ہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین کے ساتھ کھیل چکا ہوں، وہ بہت تیز بولنگ کرتے ہیں، ان کے آنے سے سڈنی تھنڈر کا بولنگ کمبی نیشن بہت مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ محمد حسنین کوآسٹریلوی وکٹ پر بولنگ کرنے کا مزہ آئے گا، نوجوان پیسر نے سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔