news
English

ٹرپل سینچری بنانے والے محمد حریرہ کو غصہ اور نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑگیا

کراچی: فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سینچری جڑنے والے دوسرے کم ترین پاکستانی بیٹسمین محمد حریرہ کو غصہ اور نامناسب رویہ اپنانے کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا، پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد۔

ٹرپل سینچری بنانے والے محمد حریرہ کو غصہ اور نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑگیا

خیبرپختونخوا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم  ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں کھیل کے دوسرے روز نادرن کے بلے باز محمد حریرہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق  2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، یہ آرٹیکل میچ میں آؤٹ ہونے پر اپنے ایکشن کے ذریعے غصہ اور غیر مناسب رویے کا اظہار کرنے سے متعلق ہے۔

پہلی اننگز کے 22ویں اوور میں جب امپائر نے محمد حریرہ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا تو نوجوان بیٹسمین نے تاخیرسے کریز چھوڑی، بعد میں محمد حریرہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، نوجوان بلے باز پر جرمانہ آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور  فیصل خان آفریدی نے عائد کیا۔

واضح رہے کہ اس اننگ میں 51 رنز بنا کر20 سالہ محمد حریرہ ٹرافی میں مجموعی طور پر 929 رنزکے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست آگئے۔